ّ(ویب ڈیسک) اپنی ہی طلاق پارٹی میں لڑکی کا رقص کرنا وبالِ جان بن گیا۔
طلاق ایک ایسا لفظ ہے جسے سننے کے بعد بہت سے دل دہل جاتے ہیں، ایک بچے کے والدین جب ایک دوسرے سےجدا ہوتے ہیں تو بچوں پر اس کا بڑا اثر پڑتا ہے۔ ہمارے ہاں طلاق کو ایک برا فعل سمجھا جاتا ہے، جب عورت پر طلاق کا لیبل لگ جائے تو ہم میں سے ہر ایک انتہائی پاکیزہ اور نیک سیرت بن جاتا ہے اور عورت کے کردار پر انگلی اٹھانا اپنا فرضِ عین سمجھتا ہے،ہمارے جنوبی ایشیائی معاشرے میں شادی کرنا انتہائی مشکل عمل ہے کیونکہ اس پر بہت سا پیسہ اور وقت ضائع ہوتا ہےمگر اس شادی کو توڑنا اس سے بھی بہت زیادہ پیچیدہ عمل ہوتا ہے کیونکہ اگر ایک مرد کسی عورت کو طلاق دیتا ہے یا عورت خلع لیتی ہے تو دونوں معاشرے کی نظروں میں مجرم ٹھہرتے ہیں، لوگ کردار کشی کرتے ہیں ،طرح طرح کی باتیں ہوتی ہیں۔
ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہے ،اس ویڈیو کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ "طلاق پارٹی"کی ویڈیو ہے جس میں ایک لڑکی طلاق لینے کے بعد رقص کررہی ہے۔ لڑکی کا پانی طلاق پر رقص کرنا سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے اس لڑکی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔
سوشل میڈیا صارفین کو چونکہ عورت کا یہ عمل نہیں بھایا تو انھوں نے اس کے کردار کو اچھالنا اپنا فرض سمجھ لیا ، صارفین نے لڑکے کومبارک باد دی کہ اس نے اس جیسی عورت کو طلاق دے کر اچھا کیا ۔
ایک او فیس بک صارف کا تبصرہ ملاحظہ فرمائیں کہ وہ کیا کہتا ہے ۔