روی شاستری نے گوتم گھمبیر کو ’بیہودہ’آدمی قرار دے دیا

Jul 26, 2024 | 15:00:PM
روی شاستری نے گوتم گھمبیر کو ’بیہودہ’آدمی قرار دے دیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے نئے بھارتی ہیڈ کوچ کو بے ہودہ آدمی کہہ دیا۔

بھارت کے لیجنڈری کرکٹرسابق ہیڈ کوچ اور معروف کمنٹیٹر روی شاستری نے نئے بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو ایک بکواس آدمی قرار دے دیا ہے۔یوں یہ ایک اہم رائے ہے کہ بھارتی کرکٹ’ بکواس‘ لوگوں کے ہاتھوں میں جارہی ہے،ایسے میں سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کی پاکستان کےحوالے سے باتیں بھی یاد آتی ہیں اور ماضی میں گوتم گمبھیر کی رائے بھی پاکستان کے لئے کبھی مثبت نہیں تھی۔

ضرورپڑھیں:برسوں تک پاکستان کیلئے کھیلا،اب  کوئی دلچسپی نہیں رہی:شعیب ملک

روی شاستری نے جہاں گوتم کی تعریف کی ہے،وہاں کچھ اور بھی کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک بے ہودہ آدمی ہے۔ہم گوتم کے ساتھ ہیں، وہ ایک بے ہودہ آدمی ہے۔ اس کے پاس اپنے خیالات بھی ہوں گے۔ اور اس کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے پاس ایک پختہ ٹیم ہے۔ اس کے پاس ایک طے شدہ ٹیم ہے، ایک بالغ ٹیم ہے۔