پی ٹی آئی احتجاج،الیکشن کمیشن آفس کے اطراف سکیورٹی سخت،اہلکار نگرانی پر مامور

Jul 26, 2024 | 15:18:PM
پی ٹی آئی احتجاج،الیکشن کمیشن آفس کے اطراف سکیورٹی سخت،اہلکار نگرانی پر مامور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔

 اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے اہلکار الیکشن کمیشن آفس کے باہر تعینات کردیئے گئے،اس کے علاوہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے داخلی راستے بند کردیئے گئے۔

 الیکشن کمیشن آفس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے آج الیکشن کمیشن کیخلاف پیدل مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے دھرنے و احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے متبادل روٹ پلان جاری کر دیا ہے۔

 اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی،روات ٹی کراس بند ہونے کی صورت میں راولپنڈی صدر روڈ استعمال کیا جا سکے گا۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق پشاور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹرے کا استعمال کیا جائے گا، سری نگر ہائی وے جی 14 بند ہونے کی صورت میں اسلام آباد کیلئے پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میرآباد، کرنل شیر خان روڈ استعمال کیاجائے گا۔

 فیض آباد بند ہونے کی صورت میں متبادل راستہ کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، کیپٹن طفیل شہید روڈ اور پارک روڈ استعمال کیا جائے، فیض آباد مری روڈ بند ہونے پر متبادل راستہ نائنتھ ایونیو استعمال کیاجائے گا۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ زیروپوائنٹ بند ہونے کی صورت میں فیصل ایونیو، جناح ایونیو استعمال کریں، ڈھوکڑی چوک، سرینا چوک بند ہونے کی صورت میں سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو استعمال کیا جائے گا۔

 اگر ایمبیسی روڈ بند ہوتا ہے تو پھر شہید ملت روڈ، چائنہ چوک انڈرپاس، ایف 6 متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے۔