(24نیوز) سونے کی نئی قیمت نے ہر ایک کے ہوش اڑا ڈالے، سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے تک کا حیران کن اضافہ دیکھنے کو ملا،اضافے کے بعد ملک میں سونے کی نئی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15ہزار621 روپے کی ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ سونے کا بھاؤ عالمی بازار میں 3 ڈالر اضافے سے 2373 ڈالرفی اونس پر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب فی تولے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے دیکھنے کو ملی تھی جس میں آج 1 ہزار روپے تک کا حیران کن اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔