(24نیوز)پنجاب اسمبلی میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کیخلاف بیہودہ پراپیگنڈا ایک خاص مائنڈ سیٹ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ایوان کے اندر کسی پر تہمت لگانے کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتا، اسمبلی میں گالم گلوچ کا سلسلہ بند کرنا چاہتا ہوں۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ نفرت پر مبنی تقاریر انتہا پر پہنچ جائیں تو اس کی جھلک معاشرے میں نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ممبر کسی دوسرے ممبر کو گالیاں دیتا ہےتو اس کیخلاف کارروائی کروں گا، سپیکر کی کرسی پر بیٹھا ہوں ایسا نہیں ہوسکتا کوئی گالیاں نکالے۔
انہوں نے کہا کہ آپ گالیاں دیں اور میں خاموش تماشائی بن کر بیٹھا رہوں؟ انتخابی دھاندلی سے متعلق آپ کا مقدمہ 2014ء میں بھی تھا، ایک سیاسی جماعت مسلسل نفرت اور انتشار کا سبب بن رہی ہے۔
کوئی گالیاں دےگاتوآرٹیکل 210مجھےممبرشپ معطل کرنےکی اجازت دیتاہے،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آپ کی ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس بلایا تھا، میں نے ایوان میں اس قسم کا قبیلہ اس سے پہلے نہیں دیکھا، میں کسی کو اسمبلی کے پراسس سے جعلسازی نہیں کرنے دوں گا۔