(24 نیوز) چیچہ وطنی میں بجلی چوری کا انوکھا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں ہمسائے گھر مکینوں کی عدم موجودگی میں اے سی کے مزے لیتے رہے۔
چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں اکتالیس بارہ ایل میں ایک ہمسائے نے اپنے ساتھی ہمسائے کی گھر میں غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی چوری کرنا اپنا حق سمجھ لیا، ہمسایہ کسی اہم کام کے سلسلہ میں دوسرے شہر گیا ہوا تھا ، واپس گھر پہنچ کر بل دیکھنے پر عقل دنگ رہ گئی،بجلی کا بھاری بھر کم بل دیکھ کر اوسان خطا ہوگئے، ہلکی سی چھان بین کرنے پر متاثرہ فیملی نے بجلی چوری کی واردات پکڑ لی۔
متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ جب ہم دوسرے شہر کام سے گئے تھے تو ہمارےہمسائے بجلی چوری کر کے اپنے اے سی چلا تے رہے، متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ہونے سے پہلے ہمیں پانچ یا سات سو بل آتا تھا جو کہ اب اکیس ہزار آیا ہے، یہ بل ہماری بساط سے بڑھ کر آیا ہے، ہم یہ بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
ضرورپڑھیں:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی،ڈالر کی قدر میں بھی کمی
متاثرہ فیملی کے بقول ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ،قانونی کارروائی کرتے ہوِئےہمیں انصاف دلوایا جائے، ہم یہ بل ادا نہیں کرسکتے لہذا بجلی استعمال کرنے والوں سے کروایا جائے، بجلی چوری کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، حکومت بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔