مہنگائی میں مسلسل اضافہ ،حکومت قابو پانے میں ناکام
ہفتہ وار مہنگائی 0.17 فیصد مزید بڑھ گئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ہوگئی،ادارہ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نئے مالی سال کے چوتھے ہفتے میں بھی مہنگائی کو لگام نہ ڈالی جاسکی،اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق ہفتہ وار مہنگائی 0.17 فیصد مزید بڑھ گئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات نےمہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کونسی چیز ہفتے میں کتنی شرح سے مہنگی ہوئی ہے،ایک ہفتے میں19 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 4.80 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ لہسن 2.01 ،دال چنا 1.87 اور انڈے 1.71 فیصد مہنگے ہوئے ہیں،حالیہ ہفتے بیف 0.93 اورگڑ کی قیمت میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا، دال مونگ 0.84 اور تازہ دودھ کی قیمت میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ضرورپڑھیں:نبض ڈوب رہی ہے!!
مزید یہ کہ جلانےوالی لکڑی 0.23 اور سیگریٹس کی قیمتوں میں بھی 0.12 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.19 اورپیاز 2.14 فیصد سستے ہوئےہیں، کیلے0.53 اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی ہے، آلو کی قیمت میں 0.17 فیصد کی کمی رکارڈ کی گئی ہے،حالیہ ہفتے صرف ایل پی جی کی قیمت 1.04 فیصد کم ہوئی ہے۔