پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا۔
صدر پاکستان تحریکِ انصاف اسلام آباد عامر مغل کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں پیر کے روز احتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے، اس حوالے سے پریس ریلیز کچھ دیر میں جاری کر رہے ہیں، آج دوپہر 3 بجے احتجاج کی کال دے رکھی تھی، اجازت کے قانونی راستے کو اپنایا اور ڈی سی کو 23جولائی کو درخواست دی، ڈی سی کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک عدالت نے احتجاج کے حوالے سے تحریری اجازت نہیں دی، تاہم معزز عدالت نے دوران سماعت پیر 29 جولائی کو اجازت دینے کا عندیہ ظاہر کیا تھااور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، محفوظ فیصلہ بھی تاحال نہیں سنایا گیا ، معزز عدالت اور قانون کا بے حد احترام کرتے ہیں، پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لیکر احتجاج کو پیر تک مؤخر کیا ہے، آج کے احتجاج کو عدالتی حکم کے احترام میں پیر تک موخر کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعتِ اسلامی کا اسلام آباد میں دھرنے کیخلاف حکومتی کارروائیوں پر اہم بیان آ گیا
واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں آج احتجاج کی کال دی گئی تھی، پی ٹی آئی نے عدالتی فیصلے کے پیش نظر احتجاجی دھرنے کو پیر تک ملتوی کر دیا ہے جبکہ جماعتِ اسلامی نے دفعہ 144 کے باوجود احتجاج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، فی الحال اسلام آباد پولیس اور جماعتِ اسلامی کے کارکنان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔