پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رومانیہ میں پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول ویسل (OPV) پی این ایس حنین کی کمیشننگ کی تقریب۔
تقریب کا انعقاد رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹینٹا(Constanta Port)میں ہوا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،تقریب میں رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل گورگھیٹا ولاد (Gheorghita Vlad) اور رومانیہ نیوی کے چیف وائس ایڈمرل میہائی پینائیت (Mihai Panait) کی خصوصی شرکت۔
سربراہ پاک بحریہ کا کہناتھا کہ پی این ایس حنین کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے،یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں، دور دراز بین الاقوامی پانیوں میں موجودگی اور آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
سربراہ پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس حنین کی شمولیت سے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکورٹی پٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہو گی،نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی،کمیشننگ کی تقریب میں پاکستان، رومانیہ اورہالینڈکے اعلیٰ حکام اور رومانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی۔