کارکنان کی گرفتاریاں، جماعت اسلامی کا پلان بی سامنے آگیا

Jul 26, 2024 | 18:15:PM
کارکنان کی گرفتاریاں، جماعت اسلامی کا پلان بی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) اسلام آباد کے ڈی چوک میں حکومت مخالف دھرنا دینے پر  کارکنان کی گرفتاری پر  جماعت اسلامی کا پلان بھی سامنے آگیا ہے۔

جماعت اسلامی نے اب 3مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ  کرلیا ہے ، جس میں مری روڈ راولپنڈی ، زیرو پوائنٹ اسلام آباد  اور 26 نمبر چونگی   کو منتخب کیا گیا ہے، مری روڈ راولپنڈی پر دھرنے کی قیادت ڈاکٹر اسامہ رضی نائب امیر ، صوبائی اور ضلعی قیادت لیڈ کرئے گی ،زیرو پوائنٹ اسلام آباد دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کریں گے ،نائب امیر لیاقت بلوچ ، میاں محمد اسلم ، صوبائی اور اسلام آباد کی قیادت شریک ہو گی ۔

تیسرا دھرنا 26 نمبر چونگی پر ہو گا جس کی قیادت نائب امیر ڈاکٹر عطا الرحمن ، پروفیسر محمد ابراہیم اور صوبائی قیادت لیڈ کریں گی ،مطالبات کی منظوری تک جماعت اسلامی کے دھرنے جاری رہے گے۔