بینکوں سے رقم نکلوالنے والے ہوشیار

Jul 26, 2024 | 19:46:PM
بینکوں سے رقم نکلوالنے والے ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)کراچی کے بعد لاہور میں بھی ڈاکو دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے لگے ، انتظامیہ خاموش تماشائی  بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ کرشن نگر میں بینک سے رقم نکلوانے والا شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا ،دوپہر کے ڈیڑھ بجے شہری سید بنیاد حسین بینک سے رقم لے کر نکلا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے تعاقب  کے کر کے گھر پہنچنے سے قبل ہی شہری کو اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا ، متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ اسلام پورہ میں جمع کرا دی۔