جماعت اسلامی دھرنا مظاہرین کو زیرو پوائنٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ

Jul 26, 2024 | 20:33:PM

(فرزانہ صدیق)مہنگائی ، بجلی کے بلوں اور ٹیکسز کیخلاف جماعت اسلامی کے  دھرنے کے حوالے سے پولیس افسران کے اجلاس میں اہم فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی مظاہرین کو زیروپوائنٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مظاہرین کے ڈی چوک کی طرف بڑھنے کی صورت میں کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کر لی گئی،ضلع بھر کی تمام نفری کو زیروپوائنٹ پر طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے اعلیٰ سطح اجلاس میں جماعت اسلامی دھرنے کو روکنے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ہیں،اے آر یو، سی ٹی ڈی، اے ٹی ایس سکواڈ کو زیروپوائنٹ میں جمع ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی، ذرائع کاکہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے اور پنڈی سے آنے والے قافلوں کو زیرو پوائنٹ پر ہی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آنسو گیس کے شیل اور واٹر کینن بھی زیروپوائنٹ بھجوانے کی ہدایت جاری کر دی گئی،پولیس ہیڈکواٹرز میں موجود فورس کو بھی الرٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ بھی سامنے آ گیا

مزیدخبریں