سی ای او ہیلتھ ملتان بھی ہنی ٹریپ کا شکار

Jul 26, 2024 | 20:45:PM

(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کے ہنی ٹریپ ہونے کا قصہ ابھی ٹھنڈانہیں ہوا کہ ایک سرکاری اعلیٰ عہدیدار کے بھی ٹریپ پھنسنے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں ، تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرفیصل قیصرانی نے کہا ہے کہ 20 جولائی کو امبرنامی خاتون سے الفلاح مارکیٹ میں ملاقات ہوئی، امبر اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ میری گاڑی میں بیٹھ گئی۔

ملزمان نے بوتل پینے کیلئے دی جس کو پی کر میں بے ہوش ہوگیا، 3 گھنٹے بعد ہوش آنے پرگاڑی سمیت حسن آباد پر موجود تھا اور گاڑی سے 90 ہزار روپے، 40 ہزار کی عینک، گھڑی اور شناختی کارڈ غائب تھے،ملزمہ نے سی ای او ہیلتھ سے نازیبا تصاویر کے عوض 50 لاکھ روپےطلب کرلیے اور ملزمان نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے 23 جولائی کو 5 لاکھ روپے بھتا وصول کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں پلوشہ عرف امبر، محمد آصف، مظہر عباس اور محمد سجاد سمیت 6 ملزمان شامل ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں