ریشم کا اصلی نام کیا؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

Jul 26, 2024 | 20:55:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ ریشم نے اپنا اصلی نام بتا دیا۔

اداکارہ ریشم نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی، میزبان کے ایک سوال پر ریشم نے جواب دیا کہ میرا تعلق فیصل آباد سے ہے لیکن میرے شوبز کیریئر کی شروعات سے پہلے ہی میری فیملی لاہور منتقل ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے پی ٹی وی کے ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، شروع میں مجھے مختصر کردار ملتے تھے لیکن جب لوگوں کو میری اداکاری پسند آنے لگی تو پھر مجھے مرکزی کرداروں کے لیے کاسٹ کیا گیا۔

ریشم نے اپنے اصل نام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا اصل نام ریشم نہیں بلکہ صائمہ ہے، مجھ سے پہلے ہی پاکستانی شوبز میں صائمہ نام کی اداکارہ موجود تھیں تو اسی وجہ سے مجھے اپنا نام تبدیل کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر رات کے وقت مجھے کسی پراجیکٹ کیلئے بلایا جائیگا تو۔۔۔ متھیرا بھی خلیل الرحمان کے واقعہ پر کھل کر بول پڑیں

اداکارہ نے محبت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی میں کئی بار محبت ہوئی ہے اور ہر محبت میں دل ہی ٹوٹا ہے۔

مزیدخبریں