(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی دوران ملازمت موت کے بعد لواحقین کو نوکری دینے کے قانون رول 17 اے کو ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پنجاب سول سرونٹس اپوئنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کی گئی ہے جس کے بعد اب وفات پانے کی صورت میں سرکاری ملازم کے اہل خانہ کو نوکری نہیں ملے گی،
رول 17 اے کے تحت سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو نوکری دی جاتی تھی، رول 17 اے کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں بیوی یا بچوں میں سے کوئی ایک نوکری کیلئے اہل ہوتا تھا،سیکرٹری ریگولیشنز سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن عرفان احمد سندھو نے رول 17 اے ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔