عمان کے فاسٹ بولر نے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

Jul 26, 2024 | 21:27:PM

(24 نیوز )عمان کے فاسٹ بولر بلال خان نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے سپر سٹار تیز گیند باز شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے تیز گیند باز بلال خان نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین100 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جو کہ اس سے پہلے شاہین آفریدی کے پاس تھا، پشاور میں پیدا ہونے والے 37 سالہ میڈیم پیسر بلال خان نے یہ اعزاز  اومان اور نمیبیا کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ کے دوران حاصل کیا،بلال نے نمیبیا کے خلاف اپنے مقررہ 10 اوورز میں 50 رنز دے کر 3  وکٹیں حاصل کیں۔  جس کے بعد ان کی 49 ون ڈے میچوں میں 101 وکٹیں ہوگئی ہیں۔

شاہین آفریدی نے 2023 کے ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف اپنے  کیریئر کے 51 ویں ون ڈے میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں جس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے فاسٹ بولر بنے تھے،واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ نیپال کے اسپنر سندیپ لمیچانے کے پاس ہے جنہوں نے 42 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی تھی۔

مزیدخبریں