پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجو بیان کو مسترد کر دیا

Jul 26, 2024 | 21:34:PM
پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجو بیان کو مسترد کر دیا
کیپشن: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے 26 جولائی کو لداخ کے شہر دراس میں بھارتی وزیر اعظم کے جنگجو بیان کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بھارتی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ طاقت کا اظہار اور جہالت علاقائی امن کو نقصان پہنچاتی ہے، طاقت کا اظہار اور جہالت پاک بھارت دیرینہ تنازعات، بالخصوص مسئلہ کشمیر کے بنیادی تنازع کے حل کے خلاف ہیں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ بھارتی رہنماؤں کی بیان بازی بھارت کے اپنے بنیادی حقوق، آزادیوں بالخصوص کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے بھارتی سخت رویے سے توجہ نہیں ہٹا سکتی۔ان کاکہناتھا کہ دہشتگردی کیلئے دوسروں کو بدنام کرنے کے بجائے، بھارت کو غیر ملکی علاقوں میں ٹارگٹڈ قتل، تخریب کاری اور دہشتگردی کو منظم کرنے کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہئے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کے تحفظ کے اپنے ارادے اور صلاحیت میں پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی منظوری دیدی، کون کونسے نام شامل؟جانیے