پیرس اولمپکس کا پہلا مثبت ڈوپ ٹیسٹ، عراقی ایتھلیٹ معطل

Jul 26, 2024 | 22:54:PM
پیرس اولمپکس کا پہلا مثبت ڈوپ ٹیسٹ، عراقی ایتھلیٹ معطل
کیپشن: سجاد سہن ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیرس اولمپکس 2024 کا پہلا مثبت ڈوپ ٹیسٹ سامنے آگیا۔

عراقی جوڈوکا سجاد سہن کو  مثبت ڈوپ ٹیسٹ  آنے پر پیرس اولمپکس سے معطل کردیا گیا ہے۔سجاد کا منگل کو ہونے والا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عراقی ایتھلیٹ کے نمونے میں میتھن ڈائنن اور بولڈینن پایا گیا ہے۔

سجاد سہن کو جوڈو کے 81 کلوگرام کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، ایونٹ میں 205 ممالک کے 10 ہزار 714 ایتھلیٹس شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمان کے فاسٹ بولر نے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا