ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز کو شکست، چیئرمین پی سی بی کا ردِعمل آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز کی شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ردِعمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ’’ مجھے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، آخری گیند تک آپ نے پورے دل اور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا، جیتنا اور ہارنا دونوں کھیل کا حصہ ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’جو جذبہ اور مقابلہ آپ نے دکھایا ہے وہ واقعی بہت اہم ہے, آپ قوم کی توقعات پر پورا اتریں اور ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا، آپ اپنے سروں کو بلند رکھیں، آپ کو ہماری غیر متزلزل حمایت حاصل رہے گی، مستقبل کے لیے نیک تمنائیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست، سری لنکا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
واضح رہے کہ سری لنکا کے شہر دمبولا میں ہونے والے اے سی سی ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ویمنز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔