مارک زکر برگر ایک ہی ’گولڈ چین ‘کیوں پہنتے ہیں ؟ راز آشکار ہو گیا 

Jul 26, 2024 | 23:18:PM
مارک زکر برگر ایک ہی ’گولڈ چین ‘کیوں پہنتے ہیں ؟ راز آشکار ہو گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) دنیا کے امیر ترین انسانوں میں شمار ہونے والے مارک زکر برگ ہمیشہ ایک ہی گولڈ چین پہنتے ہیں ، جس کے پیچھے چھپا راز اشکار ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سونے کی چین کا استعمال نمائشی طور پر نہیں کرتے بلکہ یہ خاص چین ان کے اہلخانہ کیلئے بہت اہم جسے انہوں نے خود ایک سنیارے کیساتھ ملکر تیار کیا ہے ، مارک نے مزید کہا ہے اس چین کے اوپر ایک دعا لکھی ہے ،جو وہ روز اپنی بیٹیوں کو  پڑھ کر سناتے ہیں ، انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ یہ ایک یہودی  دعا ہے جو ہمت اور اچھی صحت کیلئے کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سونے کی چین بنانے کے لیے میں نے ایک ڈیزائنر کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ میں اسے اپنی بیٹیوں کو سونے سے قبل پڑھ کر سنا سکوں،خیال رہے مارک زکربرگ تین بیٹیوں کے والد ہیں۔