جماعت اسلامی کے احتجاج پر جے یو آئی کا رد عمل بھی آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) جماعت اسلامی کے احتجاج پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بھی ردِعمل دے دیا۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اسلم غوری نے جماعت اسلامی کے دھرنے پر ردِعمل دیتے ہعئے کہا ہے کہ مہنگائی سے لوگ تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں، جمہوریت کے نام لیوا حکومت کا سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں افسوسناک ہیں، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے سے حالات مزید کشیدگی کی طرف جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا دھرنے کے مظاہرین سے متعلق اہم فیصلہ
ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ معاملات طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل کئے جائیں، مہنگائی سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی، گیس کے بل کم کئے جائیں، عوامی مسائل پر احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔