کوروناسے مزید 36 افراد جاں بحق. 935 نئے مریض

Jun 26, 2021 | 10:02:AM
کوروناسے مزید 36 افراد جاں بحق. 935 نئے مریض
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سے 36 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہوگئی جبکہ  935 نئے مریض سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 655، سندھ میں 3 لاکھ 35 ہزار 44، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 560، بلوچستان میں 26 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 950، اسلام آباد میں 82 ہزار 528 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 850 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 842 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 98 ہزار 944 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 995 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 713، سندھ میں 5 ہزار 407، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 298، اسلام آباد میں 776، بلوچستان میں 305، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 578 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔