بارش اور ٹھنڈی ہوائیں۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Jun 26, 2021 | 10:48:AM
 بارش اور ٹھنڈی ہوائیں۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش  سےموسم خوشگوارہوگیا جبکہ اسلام آباد،کراچی میں  بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاولدین میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ کہیں کہیں پر بارش  کا امکان ہے جبکہ حافظ آباد،گوجرانوالہ،  شیخوپورہ، فیصل آباد میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ کہیں کہیں پر بارش کی توقع ہے۔ساہیوال،سرگودھا، میانوالی ، خوشاب، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان اورملتان میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کی توقع ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم میں کام۔اداکارہ مہوش حیات نے نیا انکشاف کردیا