جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے:شاہ محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تعین کرنا ہو گا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا سیاسی ؟۔تسلیم کیا گیا کہ ہم نے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل عملدرآمد کیا، ایسی صورتحال میں گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بنتی۔ بعض قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے۔
شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیکھنا ہو گا کہ اس فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے تو استعمال نہیں کیا جا رہا ؟ جہاں تک تکنیکی پہلوؤں کا تعلق ہے تو ہمیں 27 نکات دیئے گئے، وہ خود تسلیم کر رہے ہیں کہ 27 میں سے 26 نکات پر ہم نے مکمل عملدرآمد کر لیا، ستائیسویں نکتے پر بھی کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جو بھی اقدامات اٹھائے وہ اپنے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھائے، ہمارا مفاد کیا ہے ؟ ہمارا مفاد یہ ہے کہ منی لانڈرنگ نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کی منشا یہ ہے کہ ہم نے دہشت گردی کی مالی معاونت کا تدارک کرنا ہے، جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔پاکستان پر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناسے مزید 36 افراد جاں بحق. 935 نئے مریض