ماضی کی حکومت نے نمائشی منصوبوں پر قیمتی وسائل ضائع کئے: عثمان بزدار

Jun 26, 2021 | 12:09:PM

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے نمائشی منصوبوں پر قیمتی وسائل ضائع کئے، وطن عزیز کو بے دردی سے نوچنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں۔ہم نے  پنجاب میں پائیدار ترقی کی حقیقی بنیاد رکھ دی، 560 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے ہر ضلع ترقی کرے گا۔

 عثمان بزدار سے صوبائی وزیر مراد راس، ارکان صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چودھری اور اسد کھوکھر نے ملاقات کی، جس میں اہم امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے سمیع اللہ چودھری کو بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے نمائشی منصوبوں پر صوبے کے قیمتی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا، ماضی کی حکومت میں یہ نمائشی منصوبے کل بھی  سفید ہاتھی  تھے اور آج بھی  سفید ہاتھی  ہیں، ہم نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیںجو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے:شاہ محمود
 انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کے بعد جلد ہی بہاولپور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، سرکلر روڈ بہاولپور کی کشادگی کے لئے فنڈز فراہم کریں گے، پہلی فرصت میں بہاولپور آؤں گا، جنوبی پنجاب کے مینڈیٹ کی پہلے بھی لاج رکھی ہے اور آئندہ بھی لاج رکھیں گے۔ملک کو تمام مسائل سے نکالیں گے اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کینیڈا میں پرتشدد واقعات۔۔ایک اور پاکستانی پر حملہ۔۔ داڑھی بھی کاٹ دی

مزیدخبریں