(24نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا معاملہ لٹک گیا، این سی او سی کی جانب سے چھٹیاں 18 جولائی سے 1 یکم اگست تک دینے کی تجویز،صوبائی وزیر تعلیم بچوں کو 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے پر بضد، چھٹیاں دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس بچوں کو 2 جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے پر بضد ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق گرمی کی چھٹیاں دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔
خیال رہے کہ ہر سال سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے کردیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش اور ٹھنڈی ہوائیں۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی