افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہم ہے، فواد چودھری

Jun 26, 2021 | 12:54:PM
افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہم ہے، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فواد چودھری کا کہا ہے کہ ہم نے افغان طالبان کو پہلے امریکہ اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا ۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  افغانستان کا حل اس انداز سے نکلنا چاہئے کہ تمام متحارب دھڑے شامل ہوں اور افغانستان میں ایک مستحکم حکومت عمل میں آئے، افغانستان کے اندر امن پاکستان کے لئے بہت اہم ہے،وزیرِاعظم عمران خان کے امریکی اخبارکو دیئے گئے انٹرویو سےمتعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں امریکا کے ساتھ تعلقات کی ایک نئی جہت بیان کی ہے۔ امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کی بجائے اقتصادی تعلقات پر زور دیا۔

فواد چودھری کا موقف ہے کہ اگر افغانستان میں صورتحال خراب ہوتی ہے تو پھر ہم افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد مکمل طور پر سیل کرنے کا سوچ سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ  پاک افغان بارڈر کے 90 فیصد علاقے پر ہم باڑ لگا چکے ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ سرحد مکمل طور پر سیل کرنے کی پوزیشن میں ہیں ہم افغانستان میں ایک مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات 1970ءکی دہائی میں بھی پاکستان نے اس وقت اپنا کردار ادا کیا تھا جب امریکہ اور چین کے درمیان تناﺅ عروج پر تھا، چوہدری فواد حسین وزیراعظم نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور چین دونوں اقتصادی طاقتیں ہیں، ان کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے تو اس سے پوری دنیا میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    حکومت کا کاروبار کیلئےپانچ لاکھ بلا سود قرض دینے کا فیصلہ