(24نیوز) پنجاب کے شہر خانیوال میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
بچی کے ورثاء اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کراچی سے آنے والی سرسید ایکسپریس کو بھی روک لیا۔ٹائر جلا کر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا۔ورثاء کا کہنا تھا کہ بچی کے لاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ کہنہ میں دی گئی تھی تاہم درخواست کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، اگر پولیس بروقت کارروائی کرتی تو یہ واقعہ رونما نہیں ہوتا۔
پولیس کے مطابق 4 سالہ بچی کو 4 روز قبل خانیوال کے گاؤں عزیز آباد سے اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ گھر کے باہر دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے کھیتوں میں کھاد کے گٹے میں پھینک دیا گیا تھا۔پولیس نے بچی کی لاش تحویل میں لے کر تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
آئی جی پنجاب نے 4 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کی جائے اور والدین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب خانیوال میں جہانیاں بائی پاس پر ٹرالر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں پرتشدد واقعات۔۔ایک اور پاکستانی پر حملہ۔۔ داڑھی بھی کاٹ دی