پانی بحران  ایک بارپھرسراٹھانے لگا

Jun 26, 2021 | 15:01:PM

(24نیوز)ارسا کے مطابق صوبوں کے پانی کےحصے میں 10 فیصد کٹوتی متوقع،تربیلاڈیم میں پانی کی سطح گرکر1437 فٹ ہوگئی۔

 ارسا حکام نے بتایا ہے کہ تربیلاڈیم میں بجلی پیداکرنےوالے 7یونٹ بندہونے سےتربیلاڈیم سے 2200 تک میگاواٹ تک بجلی سسٹم سے نکل گئی،تربیلاڈیم سے پانی کا اخراج پاورہائوس کےبجائےٹنل 5 سے ہونے لگاٹنل 5 آبپاشی کےلیے مختص ہےصوبوں کوپانی کا حصہ آج کم ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی علاقہ میں درجہ حرارت کم ہونےکےباعث برف پگھل نہیں رہی، تربیلاڈیم سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 30 ہزارکیوسک تک ہی رہےگا،چشمہ جہلم لنک کینال بند کردی گئی،جنوبی پنجاب کوپانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑےگا، چشمہ جہلم لنک کینال میں 12 ہزارکیوسک پانی بہہ رہا تھا،ارسا نےصوبوں کوپانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کردی ۔

ارسا کا کہنا ہے کہ   ‏2 ہزارکیوسک پانی گریٹرتھل کینال کوفراہم کیاجائےگا ۔بجلی کا شارٹ فال بڑھنے کا بھی امکان ہے، اگر یہی صورتحال برقراررہی توشارٹ فال میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ پاورڈویژن نےحکومت کوآگاہ کردیاکہ گیس کی کمی کےباعث فرنس آئل اورڈیزل پرزیادہ دنوں تک مہنگی بجلی پیدا نہیں کرسکتے،مجبوراًبجلی کے شارٹ فال کی طرف جانا پڑےگا۔

یہ بھی پڑھیں:    افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہم ہے، فواد چودھری

مزیدخبریں