غلاف کعبہ کو چاروں اطراف سے کب اور کیوں بلند کیا جاتا ہے؟

Jun 26, 2021 | 15:05:PM

(24 نیوز) برسوں سے جاری روایت پرعمل کرتے ہوئے حج سیزن کے دوران غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق کعبہ شریف کا غلاف 3 میٹربلند کرنے کے بعد مخصوص کاٹن کے سفید کپڑے میں بلند کئے گئے غلاف کعبہ کو لپیٹ دیاجاتاہے۔ اس عمل میں خصوصی ڈوریاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے غلاف کعبہ کو باندھا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کو رمضان المبارک اور حج سیزن کے دوران اوپراٹھایاجاتا ہے۔ اس حوالے سے حرم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے کیلئے اسے رمضان المبارک اور حج سیزن میں بلند کردیاجاتا ہے کیونکہ ان دنوں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین اور عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں جن میں بعض لوگ غلاف کعبہ کا کچھ حصہ حاصل کرنے کیلئے اسے بلیڈ یا قینچی سے کاٹ لیتے ہیں اس لئے غلاف کو ان مواقع پربلند کردیاجاتا ہے۔
دوسری وجہ غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی اسے صاف رکھنا ہے کیونکہ بیشتر عازمین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف سے لپٹیں اور اسے چومیں جس کی وجہ سے غلاف میلا ہو جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کو بلند کرنے کےلئے مخصوص ٹیمیں ہیں جن میں 50 سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں جبکہ خصوصی سیڑھی بھی اس کام کیلئے مخصوص ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جوہر ٹاون دھماکہ ۔۔ حساس ادارے نے رپورٹ تیار کرلی

مزیدخبریں