(24نیوز)سندھ میں گیس کابحران بدستورجاری ،صنعتوں اورسی این جی سیکٹرکوگیس کی بندش ۔
تفصیلات کے مطابق صنعتی علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیاگیس کی بندش کے باعث سی این جی صارفین پریشان،صنعتیں بند ہونے سے پیداوری عمل بند اور برآمدی آرڈر پورے کرنا مشکل ہوگیا، گیس کے معاملے پرایس ایس جی سی حکام اورصنعتکاروں کے درمیان ملاقات بھی بے نتیجہ رہی تھی۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ایل،این،جی ، قدرتی گیس اور فرنس آٸل کا بحران حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامیوں کی وجہ سے ہےحکمرانوں کی نااہلی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے،کراچی کی صنعتیں اور سی این جی اسٹیشن گیس نہ ملنے کی وجہ بند پڑے ہوئے ہیں،حکمرانوں کی اہلیت تو دیکھےایل این جی کی ضرورت ہوتی ہے تو فرنس آٸل منگوایا جاتا ہے۔جب فرنس آٸل کی ضرورت ہوتی ہے تو ایل این جی منگوالی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال اب یہ ہو گئی ہے کہ دونوں چیزیں ملک سے ناپید ہوگئی ہیں گزشتہ تین سال سے توانائی بحران پیدا کرکے مخصوص حلقوں کو فاٸدہ پہنچایا جارہا ہے سندھ قدرتی گیس میں خود کفیل صوبہ ہے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔