بلوچستان میں ’بجٹ کا حکومت کو بھی علم نہیں تو یہ بنایا کس نے؟‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہا ہے کہ ’ہماری کابینہ نے بھی بجٹ نہیں دیکھا تھا، 18 تاریخ کو ہماری کابینہ نے تین بجے بجٹ دیکھا ساڑھے چار، پانچ بجے ہم اس کو ادھر (اسمبلی) ہی لے آئے۔
تفصیلات کے وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپوزیشن کے احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ بجٹ غلط تھا تو میں ایک سوال کرتا ہوں کہ اگر حکومت کو بھی بجٹ کا نہیں پتہ، کابینہ کو بھی بجٹ کا نہیں پتہ ، ممبران (حکومتی) کو بھی نہیں پتہ لیکن اپوزیشن کوپتہ تھا کہ بجٹ میں کیا ہورہا ہے تو وہ ایک غلط اعتراض تھا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہاں ٹیبل ہوجاتا پورا بجٹ ایک دو گھنٹے آپ لوگ پڑھ لیتے پھر اعتراض کرتے پھر ہنگامہ آرائی ہوتا سب کچھ ہوتا پھر ایک سینس بنتا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں:غلاف کعبہ کو چاروں اطراف سے کب اور کیوں بلند کیا جاتا ہے؟