(24 نیوز) جوہر ٹاون دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زیر حراست ڈیوڈ پال کی ساتھی خاتون کو بھی حراست میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون دھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پیٹر ڈیوڈ کی ساتھی خاتون کرن کو حراست میں لے لیا گیا۔ پیٹر ڈیوڈ دھماکے کے روز عامر ہوٹل میں رہا۔ پیٹر ڈیوڈ کے ساتھ کرن نے بھی ہوٹل میں قیام کیا۔
کرن کچھ عرصہ سے پیٹر کے ساتھ تعلقات میں تھی، کرن کے بھائی نے ہی پیٹر ڈیوڈ کو کرولا گاڑی خریدنے میں مدد کی ہوٹل انتظامیہ نے اس حوالے سے موقف دینے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کابل کی دہلیز پر ۔۔
جوہر ٹاون دھماکہ: ڈیوڈ پال کی ساتھی خاتون گرفتار، ہوشربا انکشافات
Jun 26, 2021 | 16:18:PM