کورونا کے باوجود پاکستان کی گروتھ بڑھی ،اگلے سال شرح نمو کو 5 فیصد تک لے جائیں گے ، شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہناہے کہ ماضی میں پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی ،ہم نے ایڈوائزری کونسل قائم کی ،پلان بنا رہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی گروتھ بڑھی ،اگلے سال شرح نمو کو 5 فیصد تک لے جائیں گے ،کرنٹ اکاﺅنٹس اب بھی سرپلس ہے ۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ ماضی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے ،حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہوا۔
ان کاکہناتھا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی بحران کا شکار ہوئی ،وزیراعظم ملک کے غریب عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے ،عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ۔
شوکت ترین نے کہاکہ مفتاح اسماعیل نے روپے کی قدر کو گرایا،ماضی میں پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی ،ہم نے ایڈوائزری کونسل قائم کی ،پلان بنا رہے ہیں ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ کورونا کے باوجود پاکستان کی گروتھ بڑھی ،اگلے سال شرح نمو کو 5 فیصد تک لے جائیں گے ،کرنٹ اکاﺅنٹس اب بھی سرپلس ہے ۔
شوکت ترین کاکہناتھا کہ ٹیکسوں کا نظام ٹھیک نہیں ،ہم اسے ٹھیک کرنے والے ہیں ، اس سال 4700 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کریں گے،جو ٹیکس دے سکتا ہے اسے ٹیکس دیناہوگا،انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں کہ بجٹ آئی ایم ایف بناتا ہے،کیا یہ اپنے دور میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وزیر کی لیگی رہنما سے تلخ کلامی ۔۔ تم مجھے جانتے نہیں ، علی امین گنڈاپور۔ آپ وہی شہد کی بوتلوں والے ہیں۔ رانا تنویر