بدمست ہاتھی نے معمر جوڑے کی جان لے لی

Jun 26, 2021 | 18:41:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اپنی حرکتوں کی وجہ سے جھنڈ سے علیحدہ کئے جانے والے غصیلے اور بدمست ہاتھی نے صبح چہل قدمی کے لئے جانے والے معمر جوڑے کو سونڈ میں دبوچ کر ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وسطی بھارت میں ایک بدمست ہاتھی انسانوں کی جانوں کے در پر آگیا ہے۔ ہاتھیوں کی فطرت کے برعکس اکیلے مٹر گشت کرنے والے اس ہاتھی نے دو ماہ کے دوران 16 دیہاتیوں کو جان سے مار ڈالا ہے۔
بھارت کے محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ بدمست ہاتھی کی 20 ارکان پر مشتمل ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ امید ہے ہاتھی خود کو اچھا بچہ ثابت کرتے ہوئے جلد ہی واپس اپنے جھنڈ سے آملے گا۔
محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس نر ہاتھی کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہوسکتی ہے جس نے اپنے جھنڈ کے دو نر ہاتھیوں پر جنسی حملہ کیا تھا۔ ہاتھی کے اس برے برتاﺅ کے باعث اسے جھنڈ سے نکال دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہاتھی عمومی طور پر پرسکون رہتے ہیں تاہم نر ہاتھیوں میں مرد جنسی ہارمون کا لیول زیادہ ہوجانے پر وہ بدمست ہوجاتے ہیں اور بڑی تباہی مچاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی وزیر کی لیگی رہنما سے تلخ کلامی ۔۔ تم مجھے جانتے نہیں ، علی امین گنڈاپور۔ آپ وہی شہد کی بوتلوں والے ہیں۔ رانا تنویر

مزیدخبریں