بجلی کے بل قسطوں میں جمع کروانے کی سہولت ختم

Jun 26, 2021 | 19:28:PM
بجلی کے بل قسطوں میں جمع کروانے کی سہولت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لیسکو نے گھریلو صارفین کیلئے قسطوں میں بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کردی ، سی ایس ڈی لیسکو بشیراحمد کا کہنا ہے کہ لوگ قسطوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کرتے ہوئے 9کسٹمرسینٹرز اور دفتری سطح پربجلی بلوں کی قسطوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کیلئے فہرستیں ایس ڈی اوز کو فراہم کردی گئیں، سی ایس ڈی لیسکو بشیراحمد کا کہنا ہے کہ لوگ قسطوں کاناجائزفائدہ اٹھاتے ہیں، لیسکو نے صارفین سے مجموعی طور پر122ارب وصول کرنا ہیں۔
خیال رہے لیسکو کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور کمپنی کے ساؤتھ سرکل میں صارفین کے بلوں کی تقسیم کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق ساؤتھ سرکل کی تمام ڈویژنز میں بل ڈسٹری بیوشن بطور پائلٹ پراجیکٹ آؤٹ سورس کیا جائے گا، جس میں ڈیفنس، ڈیفنس ایسٹ، کوٹ لکھپت اور گلبرگ ڈویڑن شامل ہے، کسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ نے ٹینڈر کرنے کی اجازت دیدی، ٹینڈر میں کامیاب ہونیوالی پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹھیکہ دے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر، یونیورسٹی فیسوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان