سالی کی بیٹی سے شادی، عدالت نے شہری کو سخت سزا سنا دی

Jun 26, 2021 | 20:06:PM
سالی کی بیٹی سے شادی، عدالت نے شہری کو سخت سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عدالت نے غیر شرعی دوسری شادی کرنے پرملزم کو 7 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کی عدالت نے دوسری شادی کرنے پر ملزم کو سزا سنا دی، ارشد کو جرم زیر دفعہ 494 تعزیرات پاکستان ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔
جج عاصمہ تحسین ملک ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادو نے 7 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی،عدالتی فیصلے میں کہاگیاہے کہ ارشد نے سالی کی بیٹی سے شادی کی اوراپنی پہلی بیوی کو طلاق نہیں دی، پہلی بیوی کو دوسری بیوی (سالی کی بیٹی) سے نکاح کے بعد طلاق دی، نکاح پر نکاح غیر شرعی طریقے سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر، فیسوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان