پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔جسٹس عائشہ اے ملک نے فریقین کے وکلا کو 29 جون کوحتمی بحث کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک 29 جون کو اسد رسول کی درخواست پر سماعت کریں گی۔عدالتی حکم پر جامعہ پنجاب نے بلال اصغر وڑائچ کی ڈگری سے متعلق رپورٹ جمع کروا رکھی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست میں مو¿قف اختیار کیاگیا کہ گوجرہ پی پی 118 سے بلال اصغر وڑائچ ایم پی اے کی کی نشست پر منتخب ہوئے۔صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ نے گریجویشن کی جعلی ڈگری پر انتخابات میں حصہ لیا۔جعلی ڈگری کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینے سے بلال اصغر صادق امین نہیں رہے۔جامعہ پنجاب سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ڈگری جعلی قرار دے چکی ہے۔انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کا آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے اہل ہونا ضروری ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دیا جائے اور عدالت الیکشن کمیشن کو پی پی 118 میں ضمنی انتخابات کروانے کاحکم دے۔
یہ بھی پڑھیں: سالی کی بیٹی سے شادی، عدالت نے شہری کو سخت سزا سنا دی