کشمیر کیلئے ہزار سال بھی جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے۔۔ بلاول بھٹو

Jun 26, 2021 | 20:22:PM

(24 نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی وزیراعظم لانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے ایک بار بھی کشمیر پر درست پالیسی نہیں بنائی، تین سال سے کٹھ پتلی کو دیکھ رہے ہیں جب بھی کشمیر کا ذکرکیا صرف اور صرف غلطی کی۔ شہیدبھٹوکامقبوضہ کشمیرکیلئے شروع کیاگیاسفرآج تک جاری ہے، کشمیریوں کا جہاں پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے کشمیر کافیصلہ کشمیریوں کے مطابق ہو۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جوکہتے ہیں پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوگئی وہ کوٹلی کاجذبہ دیکھ لیں۔پیپلز پارٹی کی سیاست کراچی سے کشمیر تک ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اصل تبدیلی کا چہرہ ملک میں بےروزگاری ہے،بلاول بھٹو کوشش کی جارہی ہے ایک کٹھ پتلی وزیراعظم بنایاجائے، چاہتے ہیں آزادکشمیر میں ایسا وزیراعظم ہو جو مودی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر جواب دے۔
 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہرجمعے کوسڑک پرکھڑاہونے کے وعدے پریوٹرن لے لیا، چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم تبدیلی والے کو بھی بتائیں گے اور دہلی والے کو بھی بتائیں گے، کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری کریں گے، کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کو کرنےکاحق ملناچاہیے، کشمیریوں کاجوفیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جتنی مہنگائی پاکستان میں ہے اتنی بھارت اور نیپال میں بھی نہیں، حکمرانوں نے عوام کو غربت کے عذاب میں ڈالاہے۔
یہ بھی پڑھیں:زرداری کا مشن لاہور مکمل ۔ ۔پی پی رہنماﺅں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے

مزیدخبریں