چاہتا ہوں ہماری فلم انڈسٹری اپنی ایک نئی سوچ لے کر آئے، وزیراعظم

Jun 26, 2021 | 21:34:PM
چاہتا ہوں ہماری فلم انڈسٹری اپنی ایک نئی سوچ لے کر آئے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنی ایک نئی سوچ لے کر آئے۔
پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری شروعات میں غلط راستے پر چل پڑی تھی، ہم نے پڑوسی ملک کی فلموں کی کاپی بنانا شروع کی، کاپی کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی اوریجنل کی حیثیت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نصرت فتح علی خان کو فنڈ ریزنگ کیلئے ہر جگہ ساتھ لے کر جاتا تھا، ان کی وفات نہ ہوتی تو مغرب میں ان کا بڑا نام بننے لگا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کے دنوں میں ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہم انگریز سے نہیں جیت سکتے، اس سوچ کے بعد ہم جیتا ہوا میچ ہار جاتے تھے، ہارنے کا خوف انسان کو آگے بڑھنے نہیں دیتا، دنیا میں رسک لینے والا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان فلم میکرز سے کہتا ہوں کہ اپنی سوچ لے کر آئیں اور کبھی ناکامی سے نہ گھبرائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بڑے بڑے سیاستدانوں کو اپنے ملک کا پتہ ہی نہیں، ہمارے سیاستدان چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو 12موسموں سے نوازا ہے جس کے باعث ہم ہر چیز اگا سکتے ہیں، لوگوں کو اندازہ ہی نہیں ملک میں کتنی ورائٹی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکہ کیلئے جنگ بھی لڑرہے تھے اور لوگ ہمیں ہی برا کہہ رہے تھے، مجھے طالبان خان کہا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے حسین اداکاراﺅں کو متاثر کردیا!!