(24 نیوز)ٹیلی کام انڈسٹری نے پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔
ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس سے بنڈل آفر کی سہولت والے 98 فیصد پری پیڈ صارفین کیلئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس کا اطلاق آپریٹرز کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے فراہم کئے جانے والے بنڈلز کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔یہ ٹیکس صارفین کو پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کر دوبارہ ملانے کی جانب راغب کرسکتا ہے جس سے وہ اضافی ٹیکس سے بچ جائیں گے اور حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اضافی ٹیکس صرف ٹیلی کام آپریٹرز کیلئے پیچیدگی اور عوام کیلئے تکلیف کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن نے 6 پھیرے لینے کے بعد ایسا کا م کر دیا کہ سب کے ہو ش اڑا دئیے