پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی ناکام ہو چکی ،شاہ محمود قریشی 

Jun 26, 2021 | 22:04:PM

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت کی پالیسی تھی کہ پاکستان کو تنہا کردیا جائے،بھارت کی یہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے ، پاکستان کو تنہا کرنے والی بھارت کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے ،پاکستان کے آج دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خارجہ پالیسی کے دور رس اثرات ہوتے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو کا ہم احترام کرتے ہیں ،کہا گیا ذوالفقار علی بھٹو کی آواز گونجتی تھی، آج بھٹو کے جانشین کی ٹانگیں کانپتیں ہیں ۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ ن لیگ والے چار سال تک کوئی وزیر تعینات نہیں کر سکے ، بھارت کی پالیسی تھی کہ پاکستان کو تنہا کردیا جائے،بھارت کی یہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے ، پاکستان کے آج دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں ، پاکستان کی پالیسی کی پوری دنیا معترف ہے، جو پاکستان پرانگلیاں اٹھایا کرتے تھے آج پاکستان کی تعریف کررہے ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کچھ سال پہلے ایران کے بارڈر بند ہو رہے تھے ،آج پاکستان کے ایران کے ساتھ معاہدے ہو رہے ہیں ، چین کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے رہے ہیں ، چین کے ساتھ ہر حکومت نے اچھے تعلقات رکھے، موجودہ حکومت میں چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ، چین نے سی پیک کے فیز2 کے معاہدے کئے ہیں ، چین کے صدر جلد پاکستانی ایوان سے خطاب کرتے نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات ہم بہترین سطح پر لے کر گئے ، پاکستان نے قطر کے ساتھ ایل این جی کا31 فیصد سستا معاہدہ کیاہے،مصر کے وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ، پاکستان کے وزیرخارجہ کا عراق میں آخری دورہ 39 سال پہلے ہواتھا،افریقی ممالک کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں ،ان کاکہناتھا کہ یورپ نے پاکستان نے ساتھ لانگ ٹرم سٹرٹیجک معاہدے کئے ہیں ، برسلز میں عمران خان کو دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ منٹ کی کال پر ٹیکس، ٹیلی کام انڈسٹری نے ناقابل عمل قرار دیدیا

مزیدخبریں