(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھا رتی ریا ست یو پی میں دلہن نے دولہا کے بغیر عینک اخبار پڑھنے میں ناکامی پر شادی سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمال پور گاوں کے ارجن سنگھ نے اپنی بیٹی کی شادی بنشی گاوں کے شوِم کے ساتھ طے کی۔ رشتہ طے کرتے وقت لڑکے کی تعلیم کو اولیت دی گئی۔
شِوم مقررہ وقت پر بارات لے کر پہنچا تو اس کی عینک اس کی شادی میں رکاوٹ بن گئی۔ دلہن نے دولہا کو عینک میں دیکھا تو کہا کہ وہ کمزور نظر کے آدمی کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی۔ دلہن نے شرط رکھی کہ اگر دولہا بنا عینک کے اخبار پڑھ دے تو وہ شادی کرلے گی۔ شِوم نے دلہن کی شرط پوری کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام ہوگیا۔
دلہن کے اس طرح انکار پر باراتیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تو دلہن کے گھر والوں نے بارات کو ہی خالی ہاتھ واپس لوٹادیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن نے 6 پھیرے لینے کے بعد ایسا کا م کر دیا کہ سب کے ہو ش اڑا دئیے