(ما نیٹر نگ ڈیسک) ہالی وڈ اداکار ٹام کروز بھی پراسرار بیماری کا شکار، حالت نازک ہونے کا انکشاف ،مشن امپاسیبل7 کی شوٹنگ روک دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق فلم کریو اور دیگر افراد کئی دنوں سے برطانیہ میں سیٹ پر موجود ہیں لیکن 58 سالہ اداکار ٹام کروز منظر عام سے غائب ہیں۔ ڈائریکٹر سے رابطہ کیا گیا لیکن انہیں بھی ٹام کروز کے بارے میں کچھ علم نہیں۔ دوسری طرف بتایا جارہا ہے کہ ٹام کروزنے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تھی اور خدشہ ہے کہ وہ کورونا کاشکار ہوچکے ہیں۔ یادرہے جون کے شروع میں ٹام کروز نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلم مشن امپاسیبل تین ہفتوں میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ امریکا کے یوم آزادی چار جولائی کے موقع پر فلم کو ریلیز کیا جاسکے۔
مشن امپاسیبل 7 وہ فلم ہے جس کی شوٹنگ کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی لاک ڈاؤن ہوگیا تھا جس کےبعد بھی فلم کی شوٹنگ کئی مواقع پر تعطل کا شکار ہوتی رہی لیکن اس مرتبہ کے فلم کے ہیرو اور ڈائریکٹرٹام کروز خود کسی جان لیوا یاپر اسرا ر مرض کی زد میں آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:زویا ناصر سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد کرسٹن بیٹزمین کے تہلکہ خیز انکشافات