(مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی،اسلام آباد اور لاہور کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور آٹے کی قلت سےخریداروں کو پریشانی کا سامنا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دو کلو گھی خریدنے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے، سستی اشیا کا حصول خواب بن گیا ہے،حکومت کی جانب سے اسٹورز پرسستی اشیاکی فراہمی کے اعلان کے باوجود اشیا دستیاب نہیں،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اشیاکی فراہمی کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئے پریشان کن خبر
دوسری جانب لاہور میں گھی کی سپلائی محدود ہونے کی وجہ سے کئی یوٹیلٹی اسٹورز سے خریدار خالی ہاتھ ہی لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔