30 جون سے بارشیں: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 30 جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز: تشویشناک خبر سامنے آگئی
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔