انتخابی فہرستوں پر تحفظات: الیکشن کمیشن نے اہم سیاسی جماعت کو پیغام بھجوا دیا

Jun 26, 2022 | 12:53:PM
الیکشن کمیشن،ایم کیو ایم،حلقہ بندیاں،تحفظات،ملاقات ،دعوت
کیپشن: مذکورہ پارٹی سے فوری رابطہ کریں: چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے ساتھ سندھ بلدیاتی انتخابات، انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مذکورہ پارٹی سے فوری رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ

دوسری جانب سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں 9 ہزار پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جن میں پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

 بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

 مختلف ڈویژن سے 1 ہزار سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکار پور، لاڑکانہ اور شہداد کوٹ کے عوام آج اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کریں گے۔

 سکھر ڈویژن کے 3 اضلاع خیر پور، سکھر اور گھوٹکی، شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور میرپور خاص ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں بھی پولنگ ہو رہی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوج اور رینجرز کے اہلکار تمام حلقوں میں گشت کر رہے ہیں۔