(ویب ڈیسک) معاشی بحران سے دوچارسری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی ایشائی ملک سری لنکا میں پیٹرول 22 اور ڈیزل 15 فیصد مہنگا کر دیا گیا ہے،سری لنکا کے وزیر توانائی کنچنا وجیسکیرا کا کہنا ہے کہ کابینہ نے تیل کی قیمتوں میں اس لیے اضافے کی منظوری دی ہے کہ ریاست کے زیرانتظام پیٹرولیم کارپوریشن میں بھاری نقصانات کو روکا جا سکے۔
دوسری جانب اے ایف پی کے مطابق سری لنکا میں غذائی بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد فوج نے کاشتکاری مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 1500 ایکڑ بنجر زمین کو غذائی پیداوار بڑھانے کے لیے قابلِ کاشت بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئے پریشان کن خبر