گھریلو ملازمین سے بدسلوکی کرنے والے ہوشیار،بڑی سزا ملے گی

Jun 26, 2022 | 15:25:PM
گھریلو ملازمین سے بدسلوکی کرنے والے ہوشیار،بڑی سزا ملے گی
کیپشن: گھریلو ملازمین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں گھریلو ملازمین پر تشدد ، بدسلوکی و دیگر واقعات میں اضافہ ہونے لگا،گھریلو ملازمین سے بدسلوکی انسانی سمگلنگ کے قانون کے مطابق جرم ہے، اس کی سزا 10 برس قید اور 10لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے،سعودی عرب میں انسداد انسانی سمگلنگ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل محمد المصری نے خبردار  کر دیا۔ 

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مملکت میں گھریلوملازمین کی تعداد کے دیکھتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کےلیے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے۔

 سیکرٹری جنرل محمد المصری نے انسانی سمگلنگ کے انسداد کے حوالے سے مقررہ ضوابط کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے مختلف جرائم میں سب سے زیادہ عام جبری مشقت ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جبری مشقت اور گھریلو عملے سے بدسلوکی کرنے والے آجر کے خلاف ثبوت ملتے ہی قانونی کارروائی اور ان پر سزاؤں کا اطلاق کیا جاتا ہے،کوشش کریں گے کہ گھریلو ملازمین پر تشدد ، بدسلوکی کے واقعات کم ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے مسافروں کو خوشجری سنا دی