(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا نچ پنجابن نچ بغیر اجازت بھارتی فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہا برطانیہ میں میرے وکیل نے میرے گانے نچ پنجابن کے غلط استعمال پر مووی باکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے چند روز میں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔
خیال رہے کہ گلوکار و موسیقارابرارالحق کا پرانا مشہور گانا نچ پنجابن نچ فلم ساز کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو میں شامل ہے اور اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔
فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ابرارالحق نے اپنے گانے کو بغیر اجازت اس فلم میں شامل کرنے اور کاپی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو سسرال بھیج کر شوہر نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل